Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

امریکی صدر کی بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 06:54am
فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ملیریا کی دوا "کلوروکوین" نہ دینے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دیدی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے "ہائڈروکسی کلوروکوین" دوا کی کھیپ امریکا کو نہ بھیجی تو امریکہ انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے کلوروکوین کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کال کی تھی کیونکہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو ہائڈروکسی کلوروکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتے ہیں۔

اس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں "گیم چینجر" قرار دے رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے پیر کے روز وائٹ ہاؤس سے بریفنگ میں کہنا تھا کہ انہوں نے مودی سے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوا کی سپلائی نہیں کرتے، تو پھر بھی ٹھیک ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔